• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں مخصوص نشستوں کے لئے جانچ پڑتال آج شروع ہو گی

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)آج سے ضلع شیخوپورہ کے 25ریٹرننگ افسروں کے دفاتر میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام شروع ہوگا جو 18اکتوبر کی شام تک مکمل ہوگا، معلوم ہوا ہے کہ بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کی تعداد 90سے بڑھ گئی ہے ضلع شیخوپورہ میں مجموعی طور پر مخصوص نشستوں کی تعداد 598ہے جن میں سے تقریباً 200نشستوں پر قبل ازیں ہونیوالے انتخابات میں بلامقابلہ کامیاب ہوگئے تھے تاہم ان انتخابات کو کالعدم قرار دیدیا گیا تھا ، ضلع شیخوپورہ کے 25ریٹرننگ افسروں کے دفاتر میں امیدواروں کی طرف سے جمع کروائے جانے والے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کام 17اکتوبر سے شروع ہو کر 18اکتوبر کو مکمل ہوگا جس کے بعد ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف 20اکتوبر کو ایڈیشنل سیشن ججوں پر مشتمل ایپیلٹ اتھارٹیز   میں اپیلیں دائر  کی جا سکیں گی
تازہ ترین