سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ڈکیتی کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ محلہ قصائی میں دور روز قبل ہونے والی ڈکیتی کے واردات میں5تولے طلائی زیوارت اور نقدی لوٹنے والے نامعلوم ڈاکووں کی تلاش کے لئے پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہیں۔ تھانہ اہلکار کیمطابق سی سی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی پہچان کے لئے مدد لی جارہی ہے اور جلدملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔