ملتان میں ڈینگی کے شبہ میں ایک اور مریض نشتر اسپتال داخل ہو گیا ہے جس کے خون کا نمونہ لیباٹری ارسال کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ملتان کے مختلف اسپتالوں میں گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈینگی کے شبہ میں 183 مریضوں کو لایا گیا جن میں صرف 4 مریضوں میں ڈینگی وائرس پایا گیا جبکہ تین صحت یاب ہو گئے ہیں۔
ایک مریض اب بھی نشتر اسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ ایک اورمریض لایا گیا جو ملتان کے ایم ڈی اے کے علاقہ کا رہائشی ہے، 14 سالہ طلال کے خون کے نمونے لیباٹری ارسال کر دیئے گئے ہیں۔