گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بلدیاتی اداروں کی مخصوص سیٹوں پر ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا سلسلہ شروع کردیا،گوجرانوالہ ریجن میں پہلے روز25امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مستردکردئیے گئے ۔ ڈویژن کے6اضلاع کی 3046 مخصوص سیٹوں پرساڑھے7ہزار امیدوار میدان میں ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا پہلا روزتھا جس میں3ہزارسےزیادہ امیدواروں کے نامزدگی پیپرز کی جانچ پڑتال ہوئی۔ریٹرننگ افسران نے مختلف وجوہات کی بنا پر25امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مستردکردئیے ۔آج کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا دوسرا اورآخری روزہوگا۔گوجرانوالہ ڈویژن میں 3میونسپل کارپوریشنوں، 6ضلع کونسلوں، 26میونسپل کمیٹیوں اور667یونین کونسلوں میں3046مختص کی گئی ہیں۔