گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر گوجرانوالہ رانا محبوب احمد نے ایڈز کنٹرول پروگرام کی آڑ میں ایک کروڑ 90لاکھ کے فنڈز کے غیرقانونی استعمال پر پاکستان یوتھ آرگنائزیشن کی گورننگ باڈی کومعطل کرنے اور اکائونٹس منجمند کرنے کے بعدمیاں افضل میموریل انسداد منشیات ہسپتال اروپ میں کیئرٹیکر مقرر کردیا ہے۔ کیئر ٹیکر کمیٹی کے کنونیئر سوشل ویلفیئر آفیسر جمشید بشیر جبکہ ارکان میں محمد عالم اور عدنان ریاض بٹ شامل ہیں۔