گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)رقم ڈبل کرنے کا جھانسہ دیکرشہری سے ایک لاکھ 29ہزارروپے ہتھیانے والا ملزم رمضانگرفتار جبکہ مزید دو ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے ،چک چٹھہ کےمنیراحمد کوبغداد ٹاؤن کے نوسربازگروہ کے سرغنہ ڈاکٹر سلیمان ، رمضان اورمقصود احمد نے منیر احمد سے دودھ خرید نے کا جھانسہ دیکرگھر بلایا اور اسے راتوں رات امیر ہونے کے خواب دکھانے لگے نوسر باز گروہ کے ملزمان نے منیراحمد کو رقم ڈبل کرنے کا وعدہ کر کے ایک لاکھ انتیس ہزار روپے ہتھیالئے ۔