• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عد لیہ کیخلاف احتجاج قابل مذمت اقدام ہے،رہنما پی پی کھوئیرٹہ

کھوئی رٹہ(نمائندہ جنگ) پی پی  کھوئی رٹہ   کے رہنما ئوں نے کہا ہے کہ   عدلیہ کے فیصلوں کے خلاف احتجاج کرنا  ن  لیگ کا وطیرہ ہے ۔  عبدالقیو م قمر ، پرویز اکبر  ، قیوم چوہان و دیگر نے  کہا ہے  کہ عدلیہ انتہائی مقدس ادارہ ہے جس پر عوام کے تمام طبقات اعتماد کا اظہار کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے ایک سیاسی جماعت اور اس کے کارکن عدلیہ کے خلاف ہمیشہ سازشیں کرتے رہے کھوئی رٹہ عد لیہ  کے خلاف نعرہ بازی اور عدالت کی طرف سے جاری فیصلے کے خلاف احتجاج قابل مذمت  اقدام ہے اعلیٰ عدلیہ کے حکام  نوٹس  لیں ۔ انہوں  نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے ان کارندوں کے اقدام کا نوٹس نہ لیا تو پی پی پی کے کارکنان   بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کریں گے ۔
تازہ ترین