• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کے2006سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط جاری

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)حکومت پنجاب کی جانب سے سیالکوٹ کے2006سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی  پہلی  قسط جاری کردی گئی۔ ای ڈی او ایجوکیشن  فاروق نے   کو بتایا کہ ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں سمبڑیال، ڈسکہ اور پسرور میں موجود2006پرائمری تا ہائر سیکنڈری سکولوں کوحکومت پنجاب کی طرف سے  نان سیلری بجٹ کی مد میں پہلی قسط کی مد میں کل فنڈز کا اجرا کردیا ہے۔ جس میں سے ہائیرسکینڈری  سکول کے لئے516,11272  روپےجبکہ دیگر سکولوں کے لئے   310,170,553روپے کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہےانہوں نے بتایا کہ اس فنڈ کے استعمال کے لئے حکومت کی جانب سے مقرر کردی ہدایات کو پوری طرح مد نظر رکھا جائے گا تاکہ اس فنڈ کی آر میں کسی قسم کی بد عنوانی کا امکان پیدا نہ ہو۔
تازہ ترین