• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نواز شریف تلاشی دیدیں، ججزسے بدتمیزی کرنیوالے وکلا کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے،اعتزاز احسن

لاہور(خبرنگارخصوصی)پیپلز پارٹی کےسینیٹر چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہےکہ ججوں کے ساتھ بدتمیزی کرنیوالے وکلاء کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، پاناما لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ پوری قوم کر رہی ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ   عدالتوں کو تالے لگانے والے وکلاء کا حامی نہیں ہوں، تشدد میں ملوث وکلاء سخت کارروائی کے مستحق ہیں ۔انہوں نے  تمام اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے بل پر دستخط کئے ہیں، وزیر اعظم اس بل کی منظوری دے کر بات ختم کریں۔انہوں نےیہ بھی کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف تلاشی دیدیں۔ 
تازہ ترین