• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نومبر سے پہلے ہم نوشہرہ میں سیاسی قوت دکھائیں گے، سراج الحق

We Will Show Political Power
امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نومبر کی تاریخ بعد میں آئے گی، اس سے پہلے اکتوبر میں ہی جماعت اسلامی نوشہرہ میں سیاسی طاقت دکھائے گی ۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نہ شیروں کوبندکرنےکےحق میں ہے اور نہ اس حق میں کہ حکومت احتجاج کے آئینی جمہوری راستے بند کردے۔

انہوں نے کہا کہ اگرحکومت نے کوئی غیرآئینی راستہ اختیارکیاتواس کی مخالفت کی جائے گی،امیرجماعت اسلامی نےکہاکہ پاکستان میں اب مارشل لاء نہیں آنے دیں گے۔
تازہ ترین