• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ : پکڑی جانے والی غیر ملکی خاتون عدالت سے رہا

Woman Captured From Kohat Released In Court
کوہاٹ میں گذشتہ ہفتے پکڑی جانے والی غیر ملکی خاتون کو سیکورٹی فورسز اور عدالت نے کلئیر کر کے رہا کر دیا ۔

درہ آدم خیل کے علاقے شیراکی میں گزشتہ ہفتہ برقعہ پوش غیر ملکی خاتون کو حساس مقامات کی تصاویر بناتے ہوئے خاصہ دار فورس نے پکڑ کر سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا تھا۔ دوران تفتیش خاتون چینی نکلی اور نام Hanwai d/o Hanhonglin r/o china ہے ۔

سیکورٹی فورسز نے خاتون کو پولیس تھانہ کینٹ کوہاٹ کے حوالے کیا جہاں خاتون پر فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔

خاتون کو سول جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر اس کے چینی رشتہ دار نے اس کا پاسپورٹ اور ویزہ پیش کیا ، عدالت نے خاتون کو لیگل ویزہ پیش ہونے پر بری کر دیا۔
تازہ ترین