بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاول پور ڈویژن ملکی تعمیرو ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ بہاول پور میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خاتمے کے لیے نئی صنعتوں اور سرمایہ کاری کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔بہاول پور کو ٹیکس فری زون قرار دیے جانے سے اس خطہ کے وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے ترقی کا انقلاب لایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کااظہار متحدہ محاذ بہاول پور کے رہنماؤں حاجی محمد جاوید، نسرین انور، فرخندہ شیخ، حمیرا ہما،تیمور ثمین خان و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور میں موزوں مواقع او ر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زرعی اور صنعتی مشکلات کا سامنا ہے۔