گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ ڈویژن میں بلدیاتی اداروں کی 3046مخصوص سیٹوں پرکاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا مرحلہ مکمل ہوگیا، گوجرانوالہ ڈویژن کے6اضلاع کی 3046خصوص سیٹوں پرساڑھے 7زار امیدوارمیدان میں ہیں ۔گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اورنارووال کے 124ریٹرننگ افسران نے مختلف وجوہات کی بنا پر 100امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے۔گوجرانوالہ ڈویژن میں 3یونسپل کارپوریشنوں، 6ضلع کونسلوں، 26میونسپل کمیٹیوں اور 667یونین کونسلوں میں 3046مختص کی گئی ہیں ۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق امیدواروں کے کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں کل 20اکتوبر کو دائر کی جاسکیں گی، 22اکتوبر کو اپیلٹ اتھارٹی تمام اپیلوں پر فیصلے سنائے گی ،امیدواروں کی حتمی لسٹ 25اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔