گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)غیرقانونی کیبل نیٹ ورکس اور غیرقانونی انڈین چینلز چلانے والوں کے خلاف پیمرا کی کارروائی تیسرے روز بھی جاری رہی اور مزید 5غیرقانونی کیبل نیٹ ورکس کو سیل کرکے 35آلات قبضہ میں لے لئے گئے۔ پیمرا کے ریجنل منیجر خرم صدیقی نے اے جی ایم محمد خالق کے ہمراہ ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ پیمرا کے ریجنل آفس گوجرانوالہ میں کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ سیل اور آپریشن سیل 24گھنٹے کام کررہا ہے اگر کسی علاقے میں غیرقانونی انڈین چینلزدکھائے جارہے ہوں تو اس کی اطلاع فون نمبرز 055-3828487,3863788 پر کی جاسکتی ہے جس پر فوری ایکشن ہوگا۔