• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ ،جعلی پیرکے تشدد سے نوجوان جاں بحق

 شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) جعلی پیر کےجن نکالتے  تشدد کر نے سے  نوجوان جاں بحق ہو گیا۔سرگودھا روڈ کی آبادی دھنت پورہ میں جعلی پیر نے جن نکالنے کی جعلی  کارروائی کرتے ہوئے تشدد کر کے 18 سالہ نوجوان عمر کو ہلاک کر ڈالا ۔  مقتول عمر کچھ عرصہ سے بیمار تھا جس کا علاج کروانے کے لئے فیصل آباد روڈ کی آبادی نواں کوٹ کے رہائشی جعلی پیر دلاور شاہ کو بلایا گیا جس نے مقتول کو جن کا سایہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اسے نکال دے گا    جعلی پیر   نے جن نکالنے کا معاوضہ 5ہزار روپے طلب کیاجس پر جعلی پیر نے دھنت پورہ میں آکر نوجوان محمد عمر کو رسیوں میں جکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے چیخ و پکار کرنے پر اسے بجلی کا کرنٹ لگادیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا تو جعلی پیر اپنا موٹر سائیکل وہیں چھوڑ کر فرار ہوگیا  ۔   مقتول عمر کا والد اللہ رکھا ٹانگ سے معذور ہے ،ملزم دلاور نے مقتول کے ورثا  کو اپنے جال میں پھنسانے کے لئے دعویٰ کیا تھا کہ جنوں کی پوری فیملی اس کے قبضہ میں ہے ۔صدر پولیس نے مقتول عمر کی والدہ بشریٰ بی بی کی رپورٹ پر جعلی پیر دلاور شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کےاسکی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہےجبکہ لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا  گیا  ۔   جعلی پیر کا تعلق فیصل آباد روڈ کی آبادی نواں کوٹ سے بتایا گیا ہے  ۔
تازہ ترین