شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے نا معلوم خاتون کو قتل کردیا ۔ لاہور روڈ کی آبادی جناح ٹاؤن میں ملزمان نے ایک خاتون کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے ہلاک کردیا، مقتولہ کی شناخت نہیں ہوسکی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے نامعلوم ملزمان مبینہ زیادتی کے بعد اسے قتل کرکے فرار ہوئے ہیں تاہم اصل حقائق میڈیکل رپورٹ اور پولیس تفتیش کے بعد منظر عام پر آئیں گے جبکہ تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ نوکھر قدیم میں بوٹا نامی شخص نے اپنی بیٹی(س) کو نشہ کیلئے پیسے نہ دینے پر فائر مار کر شدید زخمی کردیا جس کو محلہ داروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔