• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،مقامی ہسپتال میں عملہ کی مبینہ غفلت خاتون نےباتھ روم میں بچے کوجنم دیدیا

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )سرگودھا روڈ کے مقامی ہسپتال میں عملہ کی غفلت کی بناء پر حاملہ خاتون نے ہسپتال کے باتھ روم میں بچے کو جنم دیدیا ۔ہسپتال میں آج تک کسی ایک واقعہ پر کوئی کاروائی نہیں کی گئی،۔ زچہ کو ڈیلوری کی غرض سے ہسپتال لایا گیا تھا مگر عملہ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو اس کے حال پر چھوڑ دیا اور جب خاتون باتھ روم گئی تو وہیں پر بچے کو جنم دیدیا جس پر ساتھی خواتین نے اسے اٹھا کر بیڈ تک پہنچایا مگر اسکے بعد بھی عملہ کی عدم توجہی برقرار رہی جس پر رشتہ دار خواتین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عملہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا، ہسپتال کی انتظامیہ نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے اور کہا ہے کہ زچہ رفع حاجت کیلئے باتھ روم میں گئی تھی جہاں اسے بچے کی پیدائش ہوگئی جسے فوری طور پر عملہ نے وارڈ میں شفٹ کیا۔
تازہ ترین