سیالکوٹ( نمائندہ جنگ)سیالکوٹ کے علاقہ سدھے والی کی رہائشی 60سالہ نذیراں بی بی کو اس کے بیٹے اور بیوی نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر شدید تشددکا نشانہ بنایا جس کو زخمی حالت میں گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال میں داخل کر ادیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ زخمی خاتون کے بیٹے کی شادی چند ماہ قبل ہوئی تھی جس کے بعد سے اسکی بہو چاہتی تھی کہ مکان اس کے نام کیا جائے اسی تنارع پر اس نے اپنے خاوند کے ساتھ مل کر اسے تشدد کا نشانہ بنا یا ۔