• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کی نواز شریف سے ملاقات،متنازع خبر کی تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ایک انگریزی اخبار میں نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق شائع ہونے والی متنازع خبر کی تحقیقات کے ایشو پر غور کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ملاقات میں تجویز دی کہ وہ بوجوہ خود  کو اس معاملہ سے الگ رکھنا چاہتے ہیں تاہم وزیراعظم نے ان کی معذرت قبول نہیں کی اور ان سے کہا کہ آپ تحقیقات کے عمل کو شفاف انداز میں منطقی انجام تک پہنچائیں اور کام جاری رکھیں۔ ہمیں آپ پر مکمل اعتماد ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں انکوائری کے تمام پہلوئوں پر بات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اس معاملہ کی جلد اور آزادانہ تحقیقات کے حق میں ہیں اس لئے توقع ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ اس معاملے کی تحقیقات جلد مکمل کرکے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گے۔
تازہ ترین