شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)برن یونٹ شیخوپورہ کے ڈاکٹر کی جواب طلبی کرلی گئی ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کے برن یونٹ میں لایا جانیوالا مریض کئی گھنٹے تک بے یارو مددگار پڑا رہا اور چلا چلا کر علاج کی بھیک مانگتا رہا محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ مریض کے ورثاء کی شکایت پر ایم ایس ڈاکٹر مسز شہناز نسیم نے سخٹ نوٹس لیتے ہوئے تحریری طور پر برن یونٹ کے ڈاکٹر حافظ محمد اعجاز، نرس سنبل بی بی، نائب قاصد محمد اشرف کی تحریری طور پر جواب طلبی کرلی ہے