گجرات (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ اٹارنی سید امجد کلیم طاہرمدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے، انکے اعزاز میں الوداعی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی، جس میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گجرات بابر جاوید ڈار، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جہلم محمد نعیم نوشاہی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی سیالکوٹ شکیلہ مستور، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی نوید احمد گورائیہ ودیگر شریک تھے۔، اسلم جاوید، ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی سرگودھا اعجاز احمد بوسال،لاء افسران میاں کامران ظفر، نوید رانجھا، طاہر تارڑ، رانا عابدحسین آفس سپرنٹنڈنٹ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ سرفراز احمدودیگرسٹاف نے شرکت کی۔