گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامرجان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز قومی ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے نجی ہسپتالوں اور سرکاری دیہی ہیلتھ مراکز پر آنے والے بخار کے مریضوں کو جلدتحصیل اور ڈی ایچ کیو ہسپتال ریفر کریں تا کہ بروقت مرض کی تشخیص سے قیمتی انسانی جان بچائی جا سکے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔