گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ڈکیتی کی وارداتوں میں ہائیکورٹ کے وکیل سمیت تاجروں سے ڈاکو لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہو گئے ،ریاض نامی تاجر پیپلز کالونی کی مین مارکیٹ کے بنک سے 21لاکھ روپے نکلوا کر گاڑی میں جارہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسےیرغمال بناکر اس سے21لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہو گئے، ریاض احمد کینٹ کا رہائشی اور بنک سے پیسے نکلواکر کسی کو دینے کیلئے جارہا تھا ہائیکورٹ کے وکیل ریاست علی بھٹی اپنے کلائنٹ سے کیس لڑنے کی اڑھائی لاکھ فیس لیکر گھرجارہا تھا کہ ڈبلیوبلاک میں 2نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک کر اس سے اڑھائی لاکھ روپے چھین لئے ،سبزی منڈی کے علاقہ قبرستان روڈ سے 2موٹر سائیکل سوار یونس نامی شخص سے 2لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے ، سبزی منڈی کے علاقہ جی ٹی روڈ پر نجی فیکٹری کے باہر سے چور نئی کار لیکر کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔