گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)غیرقانونی کیبل نیٹ ورکس اور غیرقانونی انڈین چینلز چلانے والوں کے خلاف پیمرا کی کارروائی چوتھے روز بھی جاری رہی اور مزید 10غیرقانونی کیبل نیٹ ورکس کو سیل کرکے 150آلات قبضہ میں لے لئے گئے، پیمرا کی چھاپہ مار ٹیم سے مزاحمت کرنے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ایک کیبل آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔