• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27اکتوبر کا مظاہرہ برٹش کشمیریوں کے متحدہ فورم سے موثر بنایاجائے

برمنگھم(نمائندہ جنگ)مسئلہ کشمیر ابھی یا کبھی نہیں کے موڑ پر داخل ہوچکا ہے،27اکتوبر کے مظاہرے کو برٹش کشمیریوں کے متحدہ فورم سے زیادہ موثر بنایاجاسکتا ہے، ان خیالات کااظہار سابق کونسلر وترجمان لب ڈیم راجہ شوکت خان نے جنگ سے گفتگو میں کیا۔ راجہ شوکت خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی نازک ترین صورتحال اس بات کاتقاضا کرتی ہے کہ ہم عالمی ضمیر اور عالمی قوتوں کو جگانے کے لئے باہمی اتحاد ویکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کے لئے آواز بلند کریں۔ اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر کی تاریخ  میں ایک سیاہ ترین دن ہے۔ جب طاقت کے زور پر بھارت نے اپنی ریگولر فوج کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں اپنا تسلط قائم کیا۔ آج 70 برس ہوچکے ہیں ہم اپنی نااتفاقی کی وجہ سے یہ قبضہ نہ چھڑاسکے۔ آج بھی موقع ہے کہ تمام اوورسیز کشمیری 27 اکتوبر کو لندن یوم سیاہ کے پروگرام میں شرکت کرکے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کریں۔
تازہ ترین