ملتان(سٹاف رپورٹر)انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (ان لینڈ ریونیو)ملتان اور پولیس نے ساہیوال میں ٹیکس چوری پر فیکٹریوں پرچھاپے مار کر ریکارڈقبضےمیں لےلیا۔ڈائریکٹرانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن (ان لینڈ ریونیو)ملتان کیپٹن یاسرعلی خان کی ہدایت پراسسٹنٹ ڈائریکٹرانٹیلی جنس عمران یوسف کی سربراہی میںایک ٹیم نےپولیس کےساتھ مشترکہ کاروائیوں میں حصہ لیااورساہیوال میں پیکجزاورکنفیکشنری کی فیکٹریوں پر الگ الگ چھاپےمارے۔اور فیکٹریوں کاریکارڈقبضہ میں لےلیا،فیکٹریوں سے بھاری ریونیوکی ریکوری متوقع ہے۔ٹیم میں انویسٹی گیشن آفیسرزمختاراحمد مہروی، راناتاج اور غضنفرصدیقی شامل تھے۔