• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عدالت چلے گئے تو سڑکوں پر آنے کا کیا جواز ہے؟طارق فضل

After Gets Court No Justification To Moves Streets
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کہتے ہیں کہ عمران خان جب عدالت میں چلے گئے اور انہیں عدالتوں پر اعتماد ہے تو پھر سڑکوں پر جانے کا کیا جواز ہے۔

ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز کے ہمراہ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسلام آباد کے رہائشیوں، تاجروں اور بچوں کے بھی کچھ آئینی حقوق ہیں،بتائیں آئین کی کونسی شق کے تحت بچوں کو اسکول جانے سے اور مزدور کو مزدوری سے روکیں گے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے رہائشی آپ کی کال کو مسترد کرتے ہیں ، آج کی عدالتی کارروائی کے بعد ان کی کال کوئی حیثیت نہیں رکھتی،گر ان کے پیچھے کوئی اور ایجنڈا ہے تو قوم اس سے بھی باخبر ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے آج یہ نکتہ اٹھایا ہے کہ جب تک ہم دنگا فساد نہ کریں عدالتیں ہماری بات نہیں سنتیں،کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ باقی لوگ جن کے کیس زیر سماعت ہیں وہ بھی اسی طرح گلی گلی لڑنا شروع کردیں، یہ بہت خطرناک پیغام ہے ، پی ٹی آئی کی قیادت کو اسے سمجھنا چاہیے ۔

طارق فضل چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو تسلیم کرنا ہمارا فرض ہے،ہر مکتبہ فکر کے لوگ اسلام آباد کو بند کرنے کے خلاف ہیں۔
تازہ ترین