کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف آف نیول اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ٹاپ سیڈ مصر کے عمر عبد المغیداور زاہد محمد سمیت پاکستان کے فرحان محبوب اور امریکاکے ٹاڈ ہیرٹی نے حریف کھلاڑیوں شکست سے دوچار کر کے سیمی فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا جبکہ پاکستانی کھلاڑی فرحان زمان اور طیب اسلم بہتر پر فار منس دکھانے میں ناکام رہے ۔ جمعرات کو مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام مصحف علی میر اسکواش کمپللیکس اسلام آباد میں جاری 25ہزار ڈالر انعامی رقم کے حامل اس ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی مصر کے عمر عبد المغید نے 29منٹ کے مقابلے میں اپنے ہم وطن کھلاڑی یوسف سلیمان کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،یوسف سلیمان کوانگلی زخمی ہونے پر ٹائم ضائع کرنے پر ریفری نے تیسری گیم کا فیصلہ عمر عبد المغیدکے حق میں دیدیا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں فرحان محبوب نے 32منٹ کے مقابلے میں اپنے ہم وطن کھلاڑی فرحان زمان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔تیسرے کوارٹر فائنل میں امریکی کھلاڑی ٹاڈ ہیئر ٹی نے33منٹ کے مقابلے میں ویلز کے کھلاڑی پیٹر کریڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ چوتھے کوارٹر فائنل میں مصر کے کھلاڑی زاہد محمد نے پاکستانی کھلاڑی طیب اسلم کو مات دےکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ آخری تینوں کوارٹر فائنل میچز کے موقع پر لیجنڈ جہانگیر خان بھی موجود تھے۔