• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈس ہائی وے گمبیلہ کوہاٹ سیکشن دو رویہ اور یارک تا سگو موٹر وے کی تعمیر کی منظوری

اسلام آباد (وقائع نگار) ملک گیر شاہراتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں انڈس ہائی وے کے 128کلومیٹر طویل سرائے گمبیلہ تا کوہاٹ شاہراہ کو دو رویہ کرنیکی منظوری دی گئی۔ انڈس ہائی وے شمالاً جنوباً متبادل راستہ ہے جس کا491 کلومیٹر سندھ میں،360 کلومیٹر پنجاب اور396 کلومیٹر خیبر پختونخوا میں واقع ہے۔ اجلاس میں 49کلومیٹر یارک سے سگو موٹروے کی تعمیر کی منظوری دی گئی جو یارک کے نزدیک زیرتعمیر چائنہ پاک اکنامک کاریڈور کا حصہ بنے گی۔4 رویہ اس موٹروے پر ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ پر ایک انٹرچینج اور سگو کے مقام پر انٹرسیکشن بھی تعمیر کیا جائیگا۔ 34کلورٹس،7 انڈرپاس اور ایک فلائی اوور کی تعمیر بھی ہو گی جبکہ 13ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔ اس منصوبہ سے خیبر پختونخوا کے ترقی پذیر علاقوں میں زرعی اور صنعتی ترقی کی رفتار تیز ہو گی۔ 
تازہ ترین