گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)دیرینہ دشمنی کی رنجش پر مخالفین نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2افراد کو زخمی کر دیا ، بنکے چیمہ کے رہائشی ارشاد کا 4سال قبل گاؤں کے افتخار اور سیف وغیرہ سے قتل کا مقدمہ چل رہا تھا جس میں ارشاد عدالت سے بری الذمہ ٹھہراتھا جس کی رنجش پرافتخار اورسیف وغیرہ نے گھرمیں گھس کر فائرنگ کر دی جس سےگھر میں موجود ارشاد اورنورین بی بی زخمی ہوگئے ۔