گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ضلعی انتظامیہ کی کیمیکل ملے اورکھلا دودھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی، اے سی صدرنورش صباء کی قیادت میں ڈی او لائیو سٹاک اور ڈی اوی ہیلتھ ڈاکٹر احسان اسدنے علی پور بائی پاس پر ناکہ لگا کر مختلف گاؤں سے اکٹھا کرکے دودھ لانیوالےگوالوں کو روک کر ان کے دود ھ کو چیک کیا جہاں انہوں نے کیمیکل ملا دودھ ثابت ہونے پر 8ڈرم قبضہ میں لےلئے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 45 دکانیں سیل کر دیں ۔