گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ پولیس میں ٹی اے ایس آئی بھرتی ہونے والے تھانیدار 13سال گزرنے کے بعد بھی ترقی سے محروم ہیں ، 2003میں بھرتی ہونے والے ٹی اے ایس آئیز کی ترقی نہ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے 45کے قریب گوجرانوالہ کے تھانیدار پریشانی کا شکار ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں ترقی دینے کے بجائے محکمہ براہ راست بھرتیاں کر رہا ہے محکمہ کے ذرائع کے مطابق ترقیاں ہو رہی ہیں۔