ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ملتان میں ضلع ڈیرہ غازی خان کے عہدیداروں سے میٹنگ کی، میٹنگ میں ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب جنرل سیکرٹری سردار عاطف دریشک، سابق ایم این اے سردار سیف الدین خان کھوسہ، سابق ایم این اے خواجہ شیراز محمود، مرکزی ممبر کور کمیٹی محترمہ زرتاج گل، عطا اللہ خان کھوسہ، شاہ نواز خان چانڈیہ، فہیم سعید چنگوانی، اخوند ہمایوں رضا، ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، شیخ محمد سلیم، جہانگیر بھٹی، احسن شریف، محمود بھٹی موجود تھے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ضلعی صدر ملک محمد اقبال ثاقب کو ڈیرہ غازی خان میں تنظیم کو فعال اور منظم کرنے کی ہدایت کی، عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ وہ محروم اور پسماندہ اضلاع کو ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں لانا چاہتے ہیں ، اس موقع پر ملک محمد اقبال ثاقب نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے کارکنان 2نومبر کے دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے۔ اس موقع پر جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔