ابوظہبی میں ہونے والے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں یونس خان نے شاندار سنچری بنائی ہے،یہ یونس خان کے ٹیسٹ کیریئر کی 33 ویں سنچری ہے۔
یونس خان نے اننگز میں 9 چوکے اور 1 چھکا بھی لگایا،یونس خان بیماری کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔
یہ ان کی مسلسل دوسری ٹیسٹ سنچری ہے، دو ماہ قبل انہوں نے انگلینڈ کے خلاف اوول کے میدان میں 218رنز بنائے تھے، یہ سنچری بنا کر یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں ساتویں نمبر پر آگئے۔