• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ روڈ پر آپریشن‘ غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن بدستور جاری ہے جس کے تحت انتظامیہ نے چارسدہ روڈ پر سینکڑوں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا ۔  پشاور میں تجاوزات کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی مہم زور و شور سے جاری ہے اور جمعہ کے دن ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود ، اسسٹنٹ کمشنر الطاف شیخ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید منظور علی، ٹائون ٹو کے ڈیمالش سپر نٹنڈنٹ ذیشان مرتضیٰ اور سپرنٹنڈنٹ حسن فراز کے ہمراہ بھاری مشینری کے ذریعے چارسدہ روڈ پر بخشو پل تا شاہ عالم تک تجاوزات کیخلاف آپریشن کر تے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں عارضی اور مستقل غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کر دیاجبکہ پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کی سرکاری زمین کو قبضہ مافیاسے واگزار کر ادیا گیا اس موقع پر بات کر تے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کہا کہ تجاوزات و قبضہ مافیا کو کئی بار نوٹس دیئے گئے لیکن ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے سخت کارروائی کر تے ہوئے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر دیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کے مطابق تاریخی آپریشن تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ 
تازہ ترین