بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بریگیڈئر ریٹائرڈ مظفرعلی رانجھا ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب لاہور کی ہدایت پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپورنے ملزمان جن کیخلاف تفتیش مکمل ہوچکی ہے کی گرفتاری کیلئے خصوصی چھاپہ مارٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ راناارشد مقبول کو روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار ٹیموں کی کارکردگی وتفصیل ملزمان پیش کرنے کاحکم دیاہے، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپورطارق محمود بخاری کے مطابق تمام محکموں کے سربراہان کوبھی پابند کیاجارہاہے کہ وہ اپنے محکموں میں موجود ملزمان کی گرفتاری میں تعاون کریں۔