بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محمد ادریس احمد ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور نے خانپور حادثہ میں قمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز بہاولپور،بہاولنگر اور رحیم یار خان کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انسانی جان بے حد قیمتی ہے جس کا ٹریفک حادثہ کی صورت میں ضائع ہوجانالمحہ فکریہ ہے۔تمام ڈی پی اوز متعلقہ اداروں سے ملکر ایسا لائحہ عمل ترتیب دیں جس سے سڑکوں پر قانون کی حکمرانی یقینی بنائی جا سکے ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیوز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کئے جائیں اورٹریفک قوانین پر عملدآمد موثر بنایا جائے تاکہ شاہرات پر حادثات کی شرح کو کم کیا جاسکے۔