گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)غیرقانونی بھارتی چینلز چلانے اورغیرقانونی کیبل نیٹ ورکس کیخلاف پیمرا کی کارروائی چھٹے روزبھی جاری رہی اورمزید 4غیرقانونی کیبل نیٹ ورکس کوسیل کرکے197آلات قبضہ میں لے لئے گئے، پیمرا کاغیرقانونی انڈین چینلز اورغیرقانونی نیٹ ورکس کیخلاف ریجن بھرمیں آپریشن جاری ہے،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال میں65 کیبل آپریٹرز کی انسپکشن کی گئی ۔