گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محکمہ ایجوکیشن کےنائب قاصدعرفان احمدکی ریٹائرمنٹ کے 4لاکھ روپے ہڑپ کرجانے والے ایجوکیشن کےکلرک ندیم اشرف کو اورای ڈی او آفس کے نائب قاصد عابدڈار کیخلاف ڈی سی او آفس میں احتجاج کیا گیا ،فتومنڈسکول کے نائب قاصد عرفان احمد نے ڈی سی او آفس بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کرملزمان کیخلاف کارروائی اور4لاکھ روپے واپس دلوانے کامطالبہ کیا ،ای ڈی او ایجوکیشن صہیب عمران نے ندیم اشرف کوملازمت سے فارغ کردیا۔