گجرات (نمائندہ جنگ) پولیس نے واپڈا کی مین تاروں سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے پر محمد شوکت کیخلاف جبکہ پولیس نے سپروائز ڈومسٹک ٹاسک فورس گل رضوان ڈار کی رپورٹ پر باوریانوالہ میں گیس کی مین پائپ لائن سے ریگولیٹر لگاکر گیس چوری کرنے پر مظہر اقبال کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔