• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10کروڑ80لاکھ کی لاگت سے سکول کی تعمیر کا آغاز کر دیا،کمشنر گوجرانوالہ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) حکومت کی جانب سے10کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول ڈسکہ کیمپس کی عمارت کی تعمیر کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کی تعمیر کیلئے اہلیان جیسروالہ نے 5ایکڑ اہل دیہہ کی کامن لینڈ بغیر کسی معاوضہ کے سکول کے نام کر دی ہے۔ ان خیالات ان نے کیو ڈی پی ایس ڈسکہ کیمپس کی تعمیر کے منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران کمشنر گوجرانوالہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ درخشندہ روایات کا امین ہے اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے اس درسگاہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جس کے پیش نظر ادارہ ہذا کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے گوجرانوالہ ڈویژن کی تحصیل لالہ موسی، وزیر آباد، نوشہرہ ورکاں اور ڈسکہ میں سکولز کے نئے کیمپسسز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ قبل ازیں انہوں نے کیو ڈی پی ایس ڈسکہ پرائمری کیمپس کا دورہ کیا۔ ڈی سی او سیالکوٹ آصف طفیل، اے سی ڈسکہ، پرنسل کیو ڈی پی ایس گوجرانوالہ، پرنسل ڈسکہ کیمپس، وائس پرنسپل حدیقہ راشد اور ڈی آئی او سیالکوٹ منور حسین بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔
تازہ ترین