اسلام آباد ( صبا ح نیوز)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمارحمان ملک نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے دھرنے سے پہلے پری بارگین نظر آرہی ہے۔حکومت اور پی ٹی آئی میں مک مکا ہونے والا ہے۔اسلام آبادمیں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا حکومت اور تحریک انصاف کے لوگوں کے درمیان ملاقاتیں ہورہی ہیں اور یہ مثبت بات ہے۔ دھرنے سے پہلے اگر سیاسی حل نکلتا ہے تو یہ اچھی بات ہے، کیونکہ جس طرح سے حکومتی سطح پر ملاقاتیں ہورہی ہیں، اس سے لگتا ہے کہ سیاسی یا ذاتی مک مکا لازمی ہوگا۔