نوابشاہ(بیورورپورٹ)انجمن تاجراں سندھ کے صدر عبدالقیوم قریشی،چیئرمین حاجی عبدالمجید اور دیگر عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں سندھ بھر میں کاروبار اور دکانیں رات سات بجے بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ تاجروں کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے مترادف ہے ۔