• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ کے 6ججز نے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے 6ججز نے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ہے ، مذکورہ ججز سے حلف سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجا د علی شاہ نے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو حلف برداری کی سادہ پروقار تقریب سندھ ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی ۔ اس موقع پر چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے 6 ایڈیشنل ججز سے بحیثیت مستقل جج سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف لیا ۔مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس محمد اقبال مہر، جسٹس خادم حسین ایم شیخ،جسٹس ذوالفقار احمد خان، جسٹس محمود احمد خان،جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس فیصل کمال عالم شامل ہیں،اس موقع پر سندھ ہائی کورٹ کے ججز اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
تازہ ترین