گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)موسم کی تبدیلی اوروالدین کی بدپرہیزی سے چھوٹے بچوں کی بڑی تعدادمختلف بیماریوں میں مبتلاہونے لگی،ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ میں روزانہ150سے زائد بچے علاج معالجہ کیلئے آنے لگے،موسم کی تبدیلی ہونے کی وجہ سےسینکڑوں بچے روزانہ بیمار ہورہے ہیں جنہیں سرکاری ہسپتال سمیت مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں اور کلینکوں پرلے جایاجارہا ہے اس سلسلہ میں رابطہ پرڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے سینئر چائیلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عارف شیخ نے کہا کہ ابھی زیادہ بچے ، بخار ، الٹیاں ، پیچس وغیرہ کا شکار ہورہے ہیں۔