• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات،15روزمیں 54گرانفروشوں کیخلاف مقدمات ،149دکانداروں کو2لاکھ روپے جرمانہ

گجرات (نمائندہ جنگ) ضلع بھر میں گرانفروشوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران یکم اکتوبر سے 15اکتوبر تک پرائس مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 54گرانفروشوں کیخلاف مقدمات درج کرادیے ہیں، جبکہ149دوکانداروں پر اشیائے خورد و نوش مہنگے داموں فروخت کرنے پر 2لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی عرفان علی کاٹھیا، ڈی او سی نواز گوندل، ڈی ایم او وقار خان، اے سی کھاریاں ذوالفقار علی باگڑی سمیت ضلع بھر کے پرائس مجسٹریٹس بھی موجود تھے۔
تازہ ترین