• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Wi 151 For 6 At Lunch Onthird Day Of Abu Dhabi Test
ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈیزنے کھانے کے وقفے پر 6وکٹوں کے نقصان پر151رنز بنالئے ، چیس 11اور ہوپ ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے آج 106رنزچارکھلاڑی آؤٹ پر اننگز کو آگے بڑھایا،پاکستان کو جلد ہی کامیابی ملی اور بلیک ووڈ 8رنز بناکر راحت کا شکار ہوگئے، بشو کو 20کے انفرادی اسکور پر سہیل خان نے کلین بولڈ کردیا۔

اس کے بعد چیس اور ہوپ نے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ گنوائےاسکور 151رنز تک پہنچادیا ۔پاکستان کی جانب سےراحت علی نے3جبکہ یاسر شاہ اور سہیل خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 452 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔فاسٹ بولر گیبریل نے پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ وکٹیں 96رنز دے کر حاصل کیں۔

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے 56رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ابوظہبی میں پاکستانی ٹیم اب تک ٹیسٹ میچوں میں ناقابل شکست رہی ہے۔ اس نے اس میدان میں آٹھ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے چار جیتے اور چار ڈرا ہوئے ہیں۔پاکستانی ٹیم کا ملک سے باہر یہ 250 واں ٹیسٹ میچ ہے۔ اس نے اب تک کھیلے گئے 249 ٹیسٹ میچوں میں 73 جیتے ہیں 91 میں اسے شکست ہوئی ہے اور85 ڈرا ہوئے ہیں۔  
تازہ ترین