سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تشکیل کردہ چھ رکنی آرگنائزنگ کمیٹی برائے آزاد کشمیر نے سیالکوٹ کا دورہ کیا اور پارٹی کی تنظیم نو کے لئے کارکنوں سے مشاورت کی۔ کمیٹی ممبران سردار یعقوب خان اور لطیف اکبر نے اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبو ضہ جموں وکشمیر میں جاری آزادی کی تحریک اپنی کا میابی کے سفر کی طرف سے گامزن ہے جس میں نوجوان شہداکی قربانیاں شامل ہیں۔انہوں بھارت کی طرف سے پاکستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدوجہد بھارت کے60 سال سے زائد عرصہ سے جاری مسلسل ظلم وستم کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اس کی سرحد مکمل طور پر سیل ہے اس کے باوجود یہ الزام احمقانہ ہے۔انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی بے حسی چھوڑ کر محکوم کشمیریوں کی مدد کریں ۔آزاد کشمیر اسمبلی کی سابق ڈپٹی سپیکر شاہین کوثر ڈار، چوہدری خادم حسین، فیصل راٹھور، سردار قمر ضیا،پرویز اشرف اور چوہدری شوکت وزیر علی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں شہدا کے خون سے رنگ آئے گا جس سے خوشبو سے پوری وادی مہک اٹھنے کے ساتھ آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوجائے گی۔