شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)محکمہ صحت ضلع شیخوپورہ نے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈہاک ڈاکٹر عمر حنیف کو فوری طور پر نوکری سے برخاست کردیا جائے اس سلسلہ میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر زاہدہ سرور کی طرف سے سیکرٹری ہیلتھ کو بھیجی جانیوالی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عمر حنیف کی تقرری بی ایچ یو اجنیانوالہ میں کی گئی تھی مگر وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں دلچسپی نہ لے رہا ہے اکثر اوقات ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتا ہے اس کی چار مرتبہ جواب طلبی بھی کی گئی ہے، اسکی عدم توجہی کی بناء پر بی ایچ یو اجنیانوالہ کی حالت بھی خراب ہورہی ہے، دریں اثناء ڈاکٹر عمر حنیف نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔