• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کی تعلیمی ضروریات کیلیے جامع حکمت عملی ناگزیر ہے، جاوید ملک

مناما(جنگ نیوز)بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں مقیم 40لاکھ اورسیز پاکستانیوں کی بڑھتی ہوئی تعلیمی ضروریات کے لیے ایک مربوط اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے جس میں پاکستانی اسکولوں میں بہتری اور جدید علوم پر مبنی نصاب تعلیم سر فہرست ہیں، ان خیالات کا اظہار  انہوں نے ملک نے ممتاز ماہر تعلیم سید اظہر حسنین عابدی کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے میں خصوصی ملاقات کے دوران کیا، اس کے علاوہ سید اظہر حسنین عابدی نے پاکستانی اسکولوں میں اساتذہ اور طلبا سے تفصیلی ملاقاتیں بھی کیں اور بہتر تعلیم کے فروغ کے لیے ایک حکمت عملی پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ سید اظہر حسنین عابدی ان دنوں بحرین کے دورے پر ہیں جہاں وہ پاکستانی اسکولوں کے اسٹاف اور مینجمنٹ کے علاوہ شعبہ تعلیم کی اہم شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔ علاوہ ازیں جاوید ملک کی جانب سے وہ بحرین  میں پاکستانی تعلیمی اداروں اور پاکستانی اسکول بحرین کے بورڈ آف منجمنٹ کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
تازہ ترین